یمن میں یوم عاشورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا + تصاویر


یمن میں یوم عاشورعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا + تصاویر

اسلامی ملک یمن کے جنگ زدہ مسلمانوں نے یوم عاشور نہایت عقیدت واحترام سے منایا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز یمن کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے اور امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ملک کے دفاع کرنے کا عزم دہرایا۔

عزاداری کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا ہمیں ہمت، حوصلہ، شجاعت اور جرائت دیتی ہے،آج ہمیں میدان میں حاضر رہنے کی ضرورت ہے۔ شہادت امام حسین ؑہمیں ظلم سے نفرت سکھاتی ہے، یہ ہمیں دعوت دیتی ہے تم ظلم اور خود خواہی کے خلاف اٹھو۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہم استعماری طاقتوں خاص کر امریکا، اسرائیل اور سعودی اتحادیوں کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے اور ثابت قدمی سے دشمن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھیں دشمن کی کوشش ہے کہ یمنی قوم کے درمیان اختلافات ہوں لیکن ہم ایسا ہونا نہیں دیں گے۔

دارلحکومت صنعا میں دسیوں ہزارعزاداروں نے لبیک یا حسین ع کے نعرے بلند کئے اور اس عزم کا اظہار کیا امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وقوم کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

                                                                                                                                                      

عزاداروں نے امریکا، اسرائیل اور آل سعود کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

                                                     یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری