کرا‌چی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان


کرا‌چی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز تک کراچی کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر شہر قائد کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کو پارہ 38 ڈگری تک جا سکتا ہے تاہم 26 ستمبر کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی اور جون میں بھی کراچی کے باسی کئی مرتبہ ہیٹ ویو کا سامنا کرچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری