پاکستان کی ایران میں فوجی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت


پاکستان کی ایران میں فوجی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت

پاکستان نے ایران میں فوجی پریڈ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کےمتاثرین کے ساتھ ہے، ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے پاکستان دعا گو ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہےاور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کےدوران دہشت گرد حملے میں 10 فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جوابی کارروائی میں دو دہشتگردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری