لیور کپ :راجر فیڈرر اور نواک ڈوکووچ ہار گئے


لیور کپ :راجر فیڈرر اور نواک ڈوکووچ ہار گئے

لیور کپ میں دنیائے ٹینس کے2سپراسٹارز راجرفیڈرر اور نوواک ڈوکووچ پہلی بار جوڑی بناکر ایک ساتھ ٹینس کورٹ میں اترے لیکن اس ڈبلز میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ان کا سامنا ٹیم یورپ کے جیک سوک اور کیون اینڈرسن سے ہوا۔ شائقین نے پہلی بار دونوں چیمپئنز کو ایک ساتھ کورٹ کی ایک جانب سے کھیلتے ہوئے دیکھا تاہم سوئس اسٹار راجر فیڈرر اور سربین اسٹار نواک ڈوکووچ اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پہلے سیٹ میں انہوں نے حریف جوڑی پر 7-6 سے برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں جیک اور اینڈرسن نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اسٹارز جوڑی کو 6-3 سے شکست دیکر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں یورپین ٹیم نے ریسٹ آف دی ورلڈ کی اس ڈریم جوڑی کو 6-10سے ہرا کر سب کو حیران کردیا۔میچ کے دوران دونوں ورلڈ کلاس کھلاڑیوں راجر فیڈرر اور نوواک ڈوکووچ کی دلچسپ حرکات نے تماشائیوں کو لطف اندوز کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری