مشہد: پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے شہدائے اھواز کی یاد میں شمعیں روشن+ تصاویر


مشہد: پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے شہدائے اھواز کی یاد میں شمعیں روشن+ تصاویر

اسلامی جہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے شہدائے اھواز کی یادمیں اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سانحہ اھواز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مشہد مقدس پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر مقدس شہرمشہد میں تعیینات پاکستانی قونصل جنرل عرفان محمود بخاری نے شہدائے اھواز کے ورثا سے اظہار یکجہتی کیا۔

مشہد مقدس میں پاکستانی قونصیلٹ کے باہر خصوصی تقریب ہوئی جس میں سینئر صحافیوں اور پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ ایرانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہرمشہد میں تعیینات پاکستانی قونصل جنرل عرفان محمود بخاری نے تسنیم نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اھواز میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی اور کہا پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کی غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

                          شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قونصلیٹ میں بھی شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔                                قونصلیٹ کی جانب سے فارسی زبان میں تعزیتی بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔

واضح رہے کہ اسلامی جموریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اھواز میں دہشت گردی نے فوجی پریڈ پر حملہ کرکے 25 افراد کو شہید جبکہ 60 کوزخمی کردیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری