مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع


مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقعمشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کو نسل کا اجلاس آج وزیر اعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی صفائی مہم کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ وفاقی اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے روابط کا میکنزم بھی زیر غور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے متعلق سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، ’پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012ء‘ پر بھی غور کیا جائے گا جب کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری