امریکا ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، صدر روحانی


امریکا ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کو بدمعاش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ امریکا ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکی نواز عرب ممالک حکومت مخالف گروہوں کو مالی اور عسکری تعاون فراہم کر رہے ہیں اور خطے کے کٹھ پتلی ممالک کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے کٹھ پتلیوں کو اکسانے کے علاوہ انہیں ضروری صلاحیتیں فراہم کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی یومِ دفاع کے موقع پر ملٹری پریڈ پر حملے میں 25 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری