گرین پاکستان: سندھ میں موٹر وے پولیس نے 7300 پودے لگائے


گرین پاکستان: سندھ میں موٹر وے پولیس نے 7300 پودے لگائے

گرین پاکستان مہم کے دوران صوبہ سندھ میں موٹروے پولیس نے 7300 پودے لگادیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھرمیں گرین پاکستان مہم جاری ہے جس کے تحت سندھ میں موٹروے پولیس نے 7300 پودے لگادیے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ پودوں میں ماحول دوست پھل دار اور سایہ دار درخت شامل ہیں۔

 موٹر وے پولیس کے اعلامیے کے مطابق آئی جی موٹرویز اینڈ ہائی ویز پولیس عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی کراچی محمد سلیم کی خصوصی ہدایات پر پورے صوبے میں گرین پاکستان مہم کے دوران شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔

شجرکاری مہم کے پہلے مرحلے میں 10ہزار پودے لگانے کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری