اھواز پریڈ حملے میں ملوث دہشت گردوں کا مشتبہ نیٹورک پکڑا گیا


اھواز پریڈ حملے میں ملوث دہشت گردوں کا مشتبہ نیٹورک پکڑا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران میں انٹیلی جنس کے وزیر کا کہنا ہے کہ اہواز میں فوجی پریڈ پر حملے میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ایک بڑے مشتبہ نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا ہے۔ محمود علوی کا کہنا تھا کہ اس حملے سے منسلک تمام دہشت گردوں کی شناخت کرلی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں انٹیلی جنس کے وزیر کا کہنا ہے کہ اہواز میں فوجی پریڈ پر حملے میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ایک بڑے مشتبہ نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا ہے۔ محمود علوی کا کہنا تھا کہ اس حملے سے منسلک تمام دہشت گردوں کی شناخت کرلی جائے گی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ حسین سلامی نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تہران کی طرف سے تباہ کن ردعمل کی اْمید رکھیں۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ نے کہا کہ اھواز حملے میں امریکا اور اسرائیل ملوث ہیں۔

اہواز میں نماز جنازہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ’’تم ہمارا بدلہ پہلے بھی دیکھ چکے ہو۔ تم دیکھو گے کہ ہمارا ردعمل تباہ کن اور کچل دینے والا ہوگا۔ تم پچھتاؤ گے کہ تم نے کیا کیا؟‘‘

واضح رہے کہ اہواز میں شہید ہونے والے افراد کی نمازہ جنازہ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری