ٹرمپ کی ایرانی صدر سےملاقات کی خواہش


ٹرمپ کی ایرانی صدر سےملاقات کی خواہش

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیوکا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی سےبراہ راست ملاقات کریں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے امریکی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی سےبراہ راست ملاقات کریں۔

مائیک پومپیوکا کہنا تھا کہ امریکی صدرعوامی سطح پر کئی مرتبہ ایرانی سربراہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکرچکے ہیں،اگر ان کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار سامنے آتا ہے تو یہ ملاقات طے ہو سکتی ہے اور اس کا انعقاد عمل میں لایا جا سکتا ہے کیوں کہ ہم بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور خاص طور پر وہاں جہاں معاملہ جنگ کے دہانے پر پہنچ رہاہو۔

امریکی سیکریٹری خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ صدر ٹرمپ ایرانی سربراہ مملکت سے ملاقات کی خواہش ضرور رکھتے ہیں لیکن ہماری یہ منشاء یا مقصد نہیں ہے کہ پہلے حسن روحانی کی جانب سے اس ملاقات کا مطالبہ یا خواہش کا اظہار سامنے آئے۔

دوسری جانب اسلامی جموریہ ایران کے صدر مملکت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اوباما انتظامیہ کے دور میں ہونے والے جوہری معاہدے سے ٹرمپ انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے علیحدگی اختیار کر لی تھی کہ معاہدے میں بہت سی خامیاں ہیں جس میں ایران کے مفادات کوزیادہ تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری