گلگت: شہید سپاہی سمیع اللہ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


گلگت: شہید سپاہی سمیع اللہ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شمالی وزیرستان میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جہاد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی سمیع اللہ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں شہید سپاہی سمیع اللہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،شہید سمیع اللہ کی تدفین ان کے آبائی گاؤں گریلت میں کردی گی۔

مقامی ذرائع کے مطابق نمازجنازہ میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے علاقے سارہ وانہ میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں اور پاک فوج کے  درمیان جھڑپ میں کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

سیکیورٹی فورسزکی جوابی کاروائی میں 10 تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوئے، فورسز لیفٹیننٹ بلال کی قیادت میں تحصیل دتہ خیل کے علاقہ سارہ وانہ میں سرچ آپریشن کیلئے موجود تھے، کہ کمپاؤنڈ میں چھپے دہشت گردوں نے ان پر حملہ کر دیا جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جھڑپ میں 7 سیکیورٹی اہلکار کیپٹن جنید، حوالدارآصف، حوالدار رزاق، حوالدارامیر ولی، حوالدار ناصر، سپاہی سمیع اللہ اور سپاہی انور جان شہید جبکہ صوبیدار خورشید، نائب صوبیدار ارشد اور سپاہی قدوس زخمی ہو گئے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری