برطانوی وزیراعظم کی حسن روحانی سے ملاقات متوقع


برطانوی وزیراعظم کی حسن روحانی سے ملاقات متوقع

نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نیویارک میں آج ملاقات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنما خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے

برطانوی حکومت کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کریں گی جس میں ایران میں قید برطانوی جاسوس نازنین زاغری کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 نازنین زاغری کی دہری شہریت ہے جسے ایران میں جاسوسی کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری