بلوچستان میں تیل کے وسیع ذخائر دریافت


بلوچستان میں تیل کے وسیع ذخائر دریافت

بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔

ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان اسد ربانی نے بتایا کہ یہ ذخیرہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر دریافت کیا ہے، انھوں نے بتایا ابتدائی طور پر سائٹ پر 2 ٹیوب ویل لگائے گئے تھے، جن میں سے ایک سے810 بیرل اور دوسرے سے690 بیرل تیل نکل رہا ہے۔

اسد ربانی کے بقول 1500 بیرل تیل کی یومیہ پیداوار ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں زیرِ زمین تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدا میں جو تیل نکل رہا ہے وہ تھوڑا گاڑھا (Thick)  ہے جسے کراچی میں تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو بھیجا جائے گا جو اس کا تجزیہ کر کے بتائیں گے کہ تیل کی کوالٹی کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری