فرانسیسی صدر کی حسن روحانی سے ملاقات، جوہری معاہدے کی پاسداری پر تاکید


فرانسیسی صدر کی حسن روحانی سے ملاقات، جوہری معاہدے کی پاسداری پر تاکید

نیویارک میں فرانسیسی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات میں جوہری معاہدہ سمیت اہم امور پر گفتگو کی ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 'امانوئل میکرون' نے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں جوہری معاہدے کے تحفظ، اقتصادی اور بینکاری تعلقات کو فروغ پر تاکید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے تجارتی، اقتصادی، مالیاتی، توانائی، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات بڑھانے پر زور دیا.

صدر روحانی نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا عالمی برادری کو جوہری معاہدے کی پاسداری کے لئے کردار اداد کرنا چاہئے۔

امانوئل میکرون نے اہواز میں دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے.

فرانسیسی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے ہونگے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری