تاریخی اور سیاحتی مقام شاہ اللہ دتہ کے دلکش نظارے+ ویڈیو


تاریخی اور سیاحتی مقام شاہ اللہ دتہ کے دلکش نظارے+ ویڈیو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مضافاتی علاقے شاہ اللہ دتہ کی پہاڑیاں خوبصورت سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شاہ للہ دتہ میں واقع تاریخی غاریں مغل دور کے درویش شاہ اللہ دتہ کے نام سے منسوب ہیں۔

 تاریخ دانوں کے مطابق شاہ اللہ دتہ سات سو سالہ قدیم گاوں ہے، جو افغانستان سے گندھارا تہذیب کے مرکز ٹیکسلا آنے والوں کی گزرگاہ بھی رہا ہے۔

 مغل بادشاہ اور دیگر سلاطین کابل سے انڈیا سفر کے دوران یہاں قیام پذیر ہوئے۔

                                   یہاں وہ تاریخی مقام بھی واقع ہے جہاں مقامی بادشاہ راجہ امبی نے سکندر اعظم کا استقبال کیا۔

اہم تاریخی اور سیاحتی مقام کی نگہداشت کے ذریعے اسے عالمی توجہ کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری