شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، مریم اورنگزیب


شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےسیاسی انتقام قراردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مقامی ذاریع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے، شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا لیکن آشیانہ کیس میں گرفتارکیا گیا، ایسا کیس جو تفتیش کے مرحلے میں ہے اس میں گرفتارکیا گیا، سب کو معلوم ہے کہ اس کیس میں ایک روپے کی کرپشن نہیں کی گئی، پنجاب میں خوشحالی پرشہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، یہ شہراور اس صوبے کے ساتھ زیادتی ہے جب کہ شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام  کی  کڑی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جتنے احسانات شہبازشریف کے پنجاب پر ہیں وہ پوری دنیا جانتی ہے، مسلم لیگ (ن) نے قانون کی حکمرانی کی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین ہمیں سیاست میں شکست نہیں دے سکے، پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے اور نیب کے ذریعے سیاسی انتقام لے رہی ہے، حکومت ایسےاقدامات کرے گی توکارکنوں کا ردعمل فطری ہے جب کہ اس طرح کارروائیاں اورسیاسی انتقام پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو گذشتہ روز گرفتار کیا تھا جب کہ آج انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری