گلگت بلتستان کو وہی حقوق ملیں گے جو دوسرے صوبوں کو حاصل ہیں، چیف جسٹس


گلگت بلتستان کو وہی حقوق ملیں گے جو دوسرے صوبوں کو حاصل ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار گلگت بلتستان بار کونسل کےوفد کو یقین دلایا کہ جی بی کو وہی حقوق ملیں گے جو پاکستان کے دوسرے صوبوں کو حاصل ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے گلگت بلتستان بار کونسل کے چیئرمین جاوید احمد ایڈووکیٹ اور سینئر ممبر جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت، با رکونسل کے ایشوز، دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 بار کونسل کے وفد کی درخواست پر چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی بھر پور کوشش ہوگی کہ گلگت بلتستان کے عوام کو وہی حقوق ملیں جو پاکستان کے دیگر شہریوں کو حاصل ہیں، اس لیے وہ ان مقدمات کو سن رہے ہیں اور امید ہے کہ وکلاء اس کیس میں عدالت کی بہتر معاونت کرینگے۔

گلگت بلتستان بار کونسل کے وفد نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے چیف جسٹس کے اقدامات پر جی بی کے عوام اور وکلاء کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا۔

وفد نے چیف جسٹس کو گلگت بلتستان بار کونسل کے زیر اہتمام گلگت میں ہونیوالے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جس کو چیف جسٹس نے قبول کرلی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری