سابق صدر زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش


سابق صدر زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور مقدمے میں نامزد اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں بیٹے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے تینوں صاحبزادوں، ذوالقرنین، علی مجید اور نمر مجید نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

آج سماعت کے لیے تمام ملزمان پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 13 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے بینکنگ کورٹ نےآصف زرداری کےگرفتاری کےوارنٹ جاری کیےتھے،ایف آئی اےکےعبوری چالان میں آصف زرداری کو مفرورقراردیاگیاتھا۔

اس کیس میں انورمجید،غنی مجید،حسین لوائی اورطحٰہ رضاگرفتارہیں جبکہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپوراورانورمجید کے3 بیٹےعبوری ضمانت پرہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری