پاک ایران سرحد سے 14 ایرانی سیکیورٹی اہلکار اغوا


پاک ایران سرحد سے 14 ایرانی سیکیورٹی اہلکار اغوا

پاک - ایران سرحد پر اسلامی جمہوریہ ایران کے 14 سیکیورٹی اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سستان وبلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب  آج علی الصبح 4 بجے سے 5 بجے کے درمیان متعدد دہشت گردوں نے 14 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو لولکدان نامی سرحدی علاقے سے اغوا کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ لولکدان ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان کے جنوب مشرق میں 150 کلومیٹر پر واقع ایک گاؤں ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری