پاکستان میں 36 کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کا انکشاف


پاکستان میں 36 کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کا انکشاف

ایف آئی اے کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر کی گئی ایک سال پر محیط تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 36 کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کے گرفتارآپریٹرز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے تین ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو 18 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 75 ہے جن میں سے 36 کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان حمزہ، محمد بلال، نامی افراد سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کے پیج چلاتے تھے جنہیں اسلام آباد، جہلم اور گلگت سے گرفتار کیا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری