ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان


ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

امریکی حکام نے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد ایران کے ملت اور مہر بینک سمیت کئی کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت کی جانب سے رواں برس جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ایران پر اقتصاد پابندیاں عائد کردی ہیں جن اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں ایران کا مہر اور ملت بینک بھی شامل ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی ٹریکٹر ساز کمپنی، سپاہ پاسداران کی مالی معاونت کرنے والا بڑا مالیاتی ادارہ اور ایک بینک کو ایرانی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد رواں سال جون میں عالمی طیارہ ساز کمپنی نے بھی ایران کو جہاز کی فروخت روک دی تھی۔

امریکا نے عالمی جوہری معاہدے سے دست برداری کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

دوسری طرف ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے ایسی گہری منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت امریکہ طویل عرصے تک ایران کے خلاف اپنی پالیسیاں جاری نہیں رکھ پائے گا۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کی اقتصادی مشکلات کے حل کے حوالے سے ماہرین اقتصادیات کے تعاون اور پیش کردہ منصوبوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دشمن کی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کرلی ہے۔

صدر ایران نے امید ظاہر کی کہ سخت ترین حالات میں بنیادی ضرورت کی اشیا کے حوالے سے ملک میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دشمن کو ایران کے خلاف اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری