شاہ محمود قریشی کا اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، زائرین کے مسائل حل کرنے پر اتفاق


شاہ محمود قریشی کا اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، زائرین کے مسائل حل کرنے پر اتفاق

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے عراقی ہم منصب ابراہیم الجعفری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران ویزہ کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے شاہ محمود کو دورہ عراق کی دعوت دی اور دونوں وزرائے خارجہ نے زائرین کو ویزہ مشکلات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقی وزیر خارجہ نے ویزہ کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی اور عراقی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو عراق کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراق کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ویزے کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنانے پر زور دیا گیا۔

خیال رہے کہ دفتر خارجہ کےمطابق وزیر خارجہ نے پاکستانی زائرین کے ویزہ معاملے پر بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے ویزے پر مختلف رپورٹس پر تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ویزے کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے، ضروری کوائف کی تفصیلات کو ویب سائٹ پر نشر کیا جائے۔

واضح رہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہرسال پاکستان بھر سے ہزاروں پاکستانی شہری عراق کا رخ کرتے ہیں زائرین کا شکوہ رہا ہے کہ حکومت پاکستان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستانی زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ پہلی بار زائرین کے مسئلے کوحکومتی سطح پر اٹھایا گیاہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری