مغوی ایرانی سرحدی محافظوں کی تلاش| فضائی نگرانی بڑھادی گئی ہے، جنرل باجوه


مغوی ایرانی سرحدی محافظوں کی تلاش| فضائی نگرانی بڑھادی گئی ہے، جنرل باجوه

مغوی ایرانی سرحدی محافظوں کی تلاش اور واپسی کےلئے کوششیں فضائی نگرانی پاکستان کی جانب سے بڑھادی گئی ہے_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،جنرل قمر باجوه نےکہا کہ اب ایران اور پاکستان کی افواج کے ملٹری آپریشن کے سربراہان تلاشی کی کوششوں پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں، فضائی نگرانی بڑھادی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ کے قریب اضافی فوج تعینات کردی گئی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے ایرانی گارڈز جلد بازیاب ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی کمانڈر نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے سرحد پر فوج کی موجودگی بڑھانے اور غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کو روکنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ 16 اکتوبر کو عسکریت پسندوں نے سرحد کے قریب میرجاوہ کے مقام سے 12 ایرانی گارڈز کو اغوا کرلیا تھا، جس کے بعد اس علاقے میں کام کرنے والے دہشت گرد گروپ جیش العدل نے ان کے اغوا کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری