ڈیرہ غازی خان میں دو بسوں میں خوفناک تصادم، 19 افراد جاں بحق،صدر اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس


ڈیرہ غازی خان میں دو بسوں میں خوفناک تصادم، 19 افراد جاں بحق،صدر اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس

غازی گھاٹ روڈ پر دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ روڈ پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مسافر بس ملتان سے کراچی اور دوسری ڈیرہ غازی خان سے ملتان آرہی تھی۔ دونوں بسوں میں تصام اتنا خوفناک تھا کہ بسیں کاٹ کر لوگوں کی لاشیں نکالی گئیں۔ واقعے کے بعد ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جہاں لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

وزیراعظم اور صدرمملکت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹریفک قوانین سے عدم آشنائی اور غیرمعیاری سڑکوں کی وجہ سے اس قسم کے دلخراش واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری