ایران کا پاکستان سے پاک-ایران سرحد پر سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ


ایران کا پاکستان سے پاک-ایران سرحد پر سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان سے پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے مغوی اہلکاروں کی فوری رہائی کے لئے پاکستانی حکام سے مشاورت جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ پاکستان ایران سے ملحقہ سرحد پر سیکیورٹی بڑھادے تاکہ اس قسم کے واقعات دوبارہ پیش نہ آسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ اسی طرح ایران کے وزرائے داخلہ اور دفاع، اغوا کئے گئے ایرانی سرحدی محافظین کی بازیابی کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا پاکستانی حکومت پر ذمہ داری ہے کہ ایرانی اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرائے۔

وزیر‍ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ملنے والی ایرانی سرحدوں پر ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے جوان بڑی تعداد میں تعینات ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری