فیصل رضا عابدی کو فوری طور پر رہا کیا جائے،شیعہ کانفرنس


فیصل رضا عابدی کو فوری طور پر رہا کیا جائے،شیعہ کانفرنس

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمدداود نے سابق سینیٹرسید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق سینیٹرسید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ملت جعفریہ نے حکومت سے سید فیصل رضا عابدی کو فوری طور پر رہا کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمدداود نے  ہےکہا کہ پاکستان بنانے والی قوم کے اکابرین کو یہ کس جرم کی سزدی جارہی ہے اورانہیں بے قصور جیلوں میں ڈالاجارہا ہے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے اس ملک میں کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سید فیصل رضا عابدی اس ملک کا بیٹا ہے اور محب وطن پاکستانی ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری