گوادرمیں ایشیائی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا انعقاد


گوادرمیں ایشیائی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا انعقاد

26 ایشیائی ممالک سے پارلیمانی رہنما اور مندوبین شرکت کریں گے۔

تسنیم نیوز کے مطابق ایشیائی پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس کل سے گوادرمیں شروع ہو رہی ہے جس میں26 ایشیائی ممالک سے پارلیمانی رہنما اور مندوبین شرکت کریں گے۔

ایشیائی پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس میں 26 ایشیائی ممالک سے پارلیمانی رہنما اور مندوبین شرکت کریں گے، سین یٹ آف پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی اور سینیٹ حکام گوادر پہنچ چکے ہیں اور کانفرنس میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دوسری  جانب گوادر میں ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گوادر شہر کو خوبصورت طریقے سے سجا دیا گیا ہے، جبکہ گوادر ایئرپورٹ سے شہر آنے والی سڑک سمیت مختلف مقامات پر قومی پرچم کےعلاوہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے پرچم بھی آویزاں کئے گئے ہیں ۔

گوادر کے مختلف مقامات پر پاکستان کی علاقائی ثقافت کےرنگ بھی نمایاں ہیں، یہ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس 31اکتوبر تک جاری رہےگی

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری