انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ


انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن 'لوئن ایئر' کا ایک مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے غیرملکی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 10 منٹ پر جکارتہ سے روانہ ہوا اور 7 بج کر 20 منٹ پر اسے اپنی منزل پر پہنچنا تھا، تاہم اڑان بھرنے کے  13 منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع گیا۔

پرواز جے ٹی 610 جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگ کل پنانگ جارہی تھی۔

انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 188 افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں 210 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

حکام کے مطابق ایئر ٹریفک سے رابطہ منقطع ہونے کے وقت طیارہ 3 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر تھا۔

طیارے کے ملبے کی تلاش کے لیے انڈونیشیا کے ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری