سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان کرنے والے ٹریفک اہلکار کو ہزاروں روپے انعام


سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان کرنے والے ٹریفک اہلکار کو ہزاروں روپے انعام

آئی جی سندھ کلیم امام نے قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی قونصل خانے کی کار کا چالان کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آئی جی سندھ کلیم امام نے قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی قونصل خانے کی کار کا چالان کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

 کراچی کے ریڈ زون میں بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی چلانے پر ٹریفک پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان کیا تھا، سب انسپکٹر کے مطابق اسے گاڑی میں موجود شخص نے دھمکیاں دیں اور ڈرانے کے لئے ایک شخصیت سے بھی بات کرائی تاہم اہلکار نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیور کا 520 روپے کا چالان کردیا اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی قونصل خانے کی گاڑی کو جانے دیا گیا۔

میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے سعودی سفارتخانے کی کار کا چالان کرنے والے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے، آئی جی سندھ کلیم امام نے چالان ٹکٹ دینے پر سب انسپکٹر کے لئے 20 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری