ایران پر اقتصادی پابندیوں سے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، محمدجواد ظریف


ایران پر اقتصادی پابندیوں سے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، محمدجواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام ایران پراقتصادی پابندیاں عائد کرکے کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ 4 نومبر کو ایران مخالف نئی پابندیاں عائد کرنے والا ہے تاہم امریکی حکام اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہونگے۔

محمدجواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران مخالف اقتصادی پابندیاں اور جوہری معاہدے کی خلاف ورزی امریکا کے نفسیاتی حربے ہیں.

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین 4 نومبر تک اپنے عملی اقدامات کا آغاز کرے گی جس کے نتیجے میں امریکہ مزید عالمی تنہائی کا شکار ہوگا.

انہوں نے کہا کہ آج بعض خلیجی ممالک کے سوا کوئی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی حمایت نہیں کررہا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کے روز استنبول پہنچے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری