علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت


علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت

شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ ساجد نقوی نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ان کی ملک و قوم اور اتحاد اُمت کیلئے خدمات نمایاں ہیں۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علامہ ساجدنقوی نے کہا امن و امان کی بگڑتی صورتحال افسوسناک ہے حکومت عوامی تحفظ یقینی بنائے۔ 

خیال رہے کہ ایک بار پھر مملکت خدا داد کے ازلی دشمن ملک کو خاک وخون میں غلطاں کرنے کے لئے کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ تمام سیاسی اور سماجی شخصیات نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

                                 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری