اسحاق ڈار کے گھر سے 2 قیمتی گاڑیاں غائب


اسحاق ڈار کے گھر سے 2 قیمتی گاڑیاں غائب

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں کی مالیت کی دو قیمتی گاڑیاں غائب ہوگئیں،نیب لاہور نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے گاڑیاں ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو جاری کیے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گلبرگ تھری ، لاہور میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے دو قیمتی گاڑیاں غائب ہیں۔

نیب کی جانب سے غائب ہونے والی مرسڈیز بینز نمبر MV-19 اورلینڈ کروزر نمبر AY-19 کی تفصیلات ایکسائزکو بھجوائی دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ گاڑیوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کرے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری