امریکی شک و ترید اور ذہنی تناو کا شکارہیں/ایران ہرچیز میں خود کفیل ہوچکا ہے، امام خامنہ ای


امریکی شک و ترید اور ذہنی تناو کا شکارہیں/ایران ہرچیز میں خود کفیل ہوچکا ہے، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے طلبا کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اسلامی جمہوریہ ایران ترقی کی راہوں پر گامزن ہے جبکہ امریکی شک و ترید اور ذہنی تناو کے شکار ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خامنہ ای نے چار نومبر یعنی عالمی سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن اور یوم طلبا کی مناسبت سے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ہزاروں طلبا کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےفرمایا گذشتہ چالیس برسوں کے دوران امریکی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی، اقتصادی اور تشہیراتی جنگ مسلط کرنے کے علاوہ طرح طرح کے اقدامات اور ہتھکنڈوں کا استعمال کیا، اس کے باوجود بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ یہ ایک اہم حقیقت ہے کہ گذشتہ چالیس برسوں کی محاذ آرائی میں امریکا کو ایران کے مقابلے میں ہمیشہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ فاتح رہا ہے۔

رہبرمعظم نے مزید فرمایا کہ امریکا اپنے ان تمام اقدامات کے ذریعے ویسا ہی تسلط دوبارہ جمانا چاہتا تھا جیسا شاہی حکومت کے دور میں تھا لیکن وہ اپنےاس مقصد میں ناکام رہا ہے۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ اس درمیان جو ایک اہم حقیقت کھل کر سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ پچھلے چالیس سال کے دوران شکست امریکا کی ہوئی اور فتح اسلامی جمہوریہ ایران کو ہی ہمیشہ نصیب ہوئی ہے۔

آپ نے فرمایا کہ امریکا کی شکست کی وجہ بھی یہ ہے کہ حملہ اس نے شروع کیا لیکن مقصد ایک بھی حاصل نہیں کرسکا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج کا امریکا چالیس سال پہلے والے امریکا کے مقابلے میں کہیں زیادہ کمزور ہوچکا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا کے بڑے بڑے سیاستداں آج یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ امریکی خارجہ پالیسی ناکارہ اور فرسودہ ہوچکی ہے۔

امام سید علی خامنہ ای نےفرمایا کہ موجودہ امریکی صدر نے امریکا کی رہی سہی آبرو اور لیبرڈیموکریسی کی عزت کو بھی خاک میں ملادیا ہے۔

آج امریکہ کو صرف ایران نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک کی مخالفت کا سامنا ہے کوئی بھی ملک امریکہ کی منہ زوری کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

امام خامنہ ای نے کہا کہ امریکی موجودہ صدر نے اس ملک کی باقی ماندہ عزت و آبرو کو بھی ختم کردیا ہے اس وقت امریکا  دنیا میں سب سے بڑا مقروض ملک ہے جس پر 15 ٹریلین ڈالر کا قرضہ ہے اور جسے سالانہ بجٹ میں 800 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ 13آبان (4اکتوبر) سامراجیت سے مقابلہ کا دن ہے اس تاریخ کو ایران میں تین اہم واقعات رونما ہوئے ہیں::

 1۔ امام خمینی کو جلال وطن کیا گیا

13آبان 1343 (4 نومبر 1963) کی رات دسیوں کمانڈوز، ساواک ایجنسی کے کارندوں سمیت قم شہر میں امام خمینی کے گھر پر حملہ آور ہوئے اور آپ کو گرفتار کرکے تہران منتقل کردیا جس کے بعد ایک فوجی جہاز کے ذریعے انہیں ترکی جلاوطن کیا گیا۔

2۔طالب علم کا دن

13 آبان 1357 کو علی الصبح اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے درسگاہیں چھوڑ کر تہران یونیورسٹی کی جانب مارچ شروع کیا اسی دوران گولیاں چلنا شروع ہوگئی اور 56 طالب علم شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

3۔ جاسوسی کے اڈے پر قبضہ، عالمی استکبار کے ساتھ مقابلے کا دن

13 آبان 1358 کو انقلاب کے آغاز اور عبوری حکومت کے دور میں یونیورسٹی کے طالب علموں نے امریکہ کو شاہ ایران کی ملک بدری اور ایرانی قوم کی حکومت واپس لوٹانے پر مجبور کرنے کی غرض سے امریکی سفارت کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علم ریلی کی شکل میں امریکی سفارتخانہ پہنچے، دیوار سے سفارت میں داخل ہوئے اور امریکی محافظین اور کارکنوں کی مزاحمت کے باوجود پوری عمارت پر قبضہ کرلیا۔

ان مناسبتوں کی وجہ سے ہرسال ایران میں 13 آبان یعنی 4 اکتوبر کوریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری