پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ


پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سوات اورکالام کی وادیوں میں برفباری، یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت بڑھا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 16 سے 21 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد کا درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم بارش اور برفباری کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔

ادھر آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ نکیال آزاد کشمیر میں گزشتہ دو روز سے بارش جاری ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ، قلات، لاہور، راولپنڈی ،اسلام آباد، پشاور، دیر، مالاکنڈ، چترال، گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری