شہبازشریف پارک کا نام تبدیل کیا جائے گا


شہبازشریف پارک کا نام تبدیل کیا جائے گا

راول روڈ پر واقع شہباز شریف پارک کا نام تبدیل کر کے اسے شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، راول روڈ پر واقع شہباز شریف پارک کا نام تبدیل کر کے اسے شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کمپوزیشن کے بعد اس کے پہلے اجلاس کا ایجنڈا اس پارک کے نام کی تبدیلی ہوگا، پہلے اجلاس میں ملازمین کے پے اینڈ پیکیج کو بہتر بنانے کیلئے بھی منظوری دی جائے گی جبکہ ملازمین کی ریگولرائزیشن کے ایشوز کو بھی حل کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے کہا کہ اگر سیاسی لوگوں نے اس طرح کی چیزیں اپنے ناموں سے منسوب کرنی ہیں تو انہیں اپنی جیب سے پیسے لگانے چاہئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری