ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کررہا ہے، آمانو


ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کررہا ہے، آمانو

جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے ایک بارپھرتصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کررہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایران کی دیانت داری کی 13 ویں بار تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ایران جوہری معاہدے کے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)  کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو نے اپنی تیرہویں رپورٹ میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے وعدوں  پر عمل کر رہا ہے۔

یوکیا آمانو کا کہنا ہے کہ  ایران یورنیم کی افزودگی قانونی دائرے میں رہتے ہوئے کر رہا ہے اور عالمی ادارے کو ایران میں تمام جوہری مراکز تک رسائی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ 8 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری