نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع


نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی۔

لیگی رہنما کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں ہمیشہ ظلم، بربریت، اسلام دشمنی کی تاریخ رقم کی ہے جو انسانیت سوزی کی بدترین مثال ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں نہتے افراد اور معصوم بچے شہید ہورہے ہیں، جس پر پنجاب اسمبلی کا ایوان اسرائیل کے ظالمانہ رویے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمع کروائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت، عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کرے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز کارروائیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کی جائے، بصورت دیگر اسرائیل کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری سے مزید تین فلسطینی جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہوگئی تھی۔

غزہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف 30 مارچ سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تقریباً 200 فلسطینی شہید اور 21 ہزار 600 مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری