ایران میں کرپشن اور مالی بدعنوانی ثابت ہونے پر دو افراد کو پھانسی دی گئی


ایران میں کرپشن اور مالی بدعنوانی ثابت ہونے پر دو افراد کو پھانسی دی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران میں مالی بدعنوانی کے میگا کیسز میں سزائے موت پانے والے دو مجرموں کوآج بدھ کے روز پھانسی پر لٹکا دیا گیا.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت نے کرپشن اور مالی بدعنوانی ثابت ہونے پر دو افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ  ایرانی عدالت نے اس سے پہلے "وحید مظلومین" عرف کنگ آف گولڈ اور "محمد اسماعیل قاسمی" کو سزائے موت سنائی تھی.

دونوں بدعنوان مجرموں کی جانب سے ملک کی معیشت کو درہم برہم کا جرم ثابت ہوگیا تھا جبکہ وہ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لئے بڑی پیمانے پر سونے اور غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کرتے تھے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ نے جرم ثابت ہونے پر انھیں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس پر آج صبح عمل درآمد کردیا گیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری