آسیہ مسیح پاکستان میں ہی ہے: شاہ محمود قریشی


آسیہ مسیح پاکستان میں ہی ہے: شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے اورمعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس پرکم بات کرنی چاہیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی کی ملک سے باہرجانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ پاکستان میں ہی ہے۔

انہوں نےسینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اورچین سمیت پاک افغان اورپاک بھارت تعلقات پربریفنگ دی اورپاک بھارت مذاکرات اورکشمیرکے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پرکانفرنس کا انعقاد کریں گے، اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظربیان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کے بارے کوئی پیش رفت نظرنہیں آئے گی

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری