نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹی ٹونٹی میں وائٹ واش اور ون ڈے سیریز برابر رہنے کے بعد شاہین کیویز پر ٹیسٹ میں قابو پانے کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ابوظبی میں کھیلا جارہا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن بولنگ کرنے والے محمد عباس پر سب کی نظریں ہیں، کیویز کے شکار کے لیے یاسر شاہ اور بلال آصف بھی ٹیم کا حصہ ہیںہے، جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل بھی لمبی اننگز کھیلنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز سے اچھا تجربہ حاصل ہوگا، پوری ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس سینئر پلیئرز موجود ہیں۔

دوسری جانب کیوی قائد کین ولیم سن اپنی گروئن انجری سے صحتیاب ہوگئے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ اور محمد عباس کی موجودگی میں پاکستان آسان ٹیم نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 8 سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے۔اس سے قبل  2011 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری