داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کی شامی شہروں پربمباری،متعدد افراد شہید یازخمی


داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کی شامی شہروں پربمباری،متعدد افراد شہید یازخمی

مشرقی شام میں نام نہاد داعش کے خلاف امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کےحملے میں 30 سے زائد عام شہری شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالےسے بتایاہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے دو شہروں سوسہ اور البو بدران پر وحشیانہ بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد نہتے عام شہری شہید یازخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی فضائی حملوں میں کم سے کم 30عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکااور اس کے اتحادیوں نے سن 2014 میں داعش کے خلاف جنگ کے نام پر اتحاد قائم کیا تھا جس کے لیے نہ تو اقوام متحدہ سے منظوری لی گئی اور نہ ہی شام کی قانونی حکومت سے ایسا کوئی مشورہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ عراق اور شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں اب تک سیکڑوں عام شہری مارے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ شام کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بارہا مطالبہ کرچکی ہے کہ وہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیر قانونی اتحاد کے حملوں کو بند کرائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری