کراچی: شہرسے باہربس ٹرمینل بنانے کا حکم


کراچی: شہرسے باہربس ٹرمینل بنانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نےشہر میں ہیوی ٹریفک اورٹریفک جام ہونے کے مسئلے کا مستقل حل نکالنے کا حکم دیتےہوئے میئرکراچی ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ و دیگرفریقین سے مشاورت سے ایک جامع پلان طلب کرلیاہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق جمعرات کو عدالت عالیہ نے فیصل بنگالی سمیت دیگر کی جانب سے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی اس موقع پرمیئر کراچی وسیم اختر، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک پیش ہوئے۔

 میئرکراچی وسیم اخترعدالت عالیہ کو بتایا ہربلڈنگ میں ٹرانسپورٹ کا دفتر کھول کر شہر کو جنگل بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس موقف کی تائیدکرتےہیں کہ ہیوی ٹریفک کے شہرمیں داخلے پرباالخصوص دن کے اوقات میں پابندی ہونی چاہیے اورشہر سے باہر بسوں کا ٹرمینل بنانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہےکمرہ عدالت میں موجود ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایاکہ دن کے اوقات میں شہرمیں داخل ہونے پرقانونی کارروائی ہوتی ہے۔

فوکل پرسن محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایاکہ کراچی پورٹ سے ہیوی ٹریفک روکنے سے قومی خزانے کو نقصان ہوتاہے اورکنٹینرز کی آمدورفت روکنے سے ملکی معیشت بھی متاثر ہوتی ہے۔

 واضح رہے کہ کراچی شہرمیں سالانہ 200 سے زائد انسانی جانیں ٹریفک حادثات سے ضائع ہورہی ہیں۔

 اس موقع پر موجود درخواست گزارنے بتایاکہ مرنے والوں کی تعداد کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا اتنی تعداد میں تو دہشت گردی میں بھی ہلاکتیں نہیں ہوتی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری