اقوام متحدہ کا یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ


اقوام متحدہ کا یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے اگر فوری طورپر جنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا توانسانی المیہ پیدا ہوسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں فوری جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہوئیں تو تباہ کن قحط آسکتاہے،جس پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا، جنگ بندی کےلیے اقوام متحدہ کےتحت سویڈن میں مجوزہ مذاکرات چند ہفتوں میں ہوںگے، فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کاسلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کےلیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مذاکرات کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی، اس سے قبل وہ آئندہ ہفتے یمن کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین سالوں سے سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی حمایت سے نہتے یمنیوں کا قتل عام کررہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے سعودی فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں اس کے باوجود سعودی اتحاد اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب دیگر امدادی تنظمیوں کا خیال ہے کہ اصل اعداد وشمار اس سے 5 گنا زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے متعدد مرتبہ عالمی برادری کو خبردارکیا ہے کہ یمن میں سنگین انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے جہاں طویل جنگ سے قحط اور دیگر وبائی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دفاعی اورسیاسی ماہرین کا کہنا ہے یمن میں آل سعود کوذلت آمیز شکست سامنا ہے، یمنیوں کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری