پاکستان میں پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری ہوگی


پاکستان میں پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری ہوگی

چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اسی ماہ کے آخر میں بچوں کے جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن ہونے جا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حب الوطن سے سرشار 2 ڈاکٹرز پاکستان آئے ہیں دونوں ڈاکٹرز پی کے ایل آئی میں بچوں کے جگر کی پہلی پیوند کاری کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوند کاری نہ ہونے کے معاملے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔

 انہوں نے کہا کہ جگر کی پیوند کاری کیلئے انڈیا جانا پڑتا ہے اور وہاں کا ویزہ بھی نہیں ملتا چلڈرن ہسپتال میں جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی لمبی فہرست موجود ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری