گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری


گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہےاور شدید سردی میں اضافے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہےاور شدید سردی میں اضافے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسم ابرآلود ہے،جبکہ بدین میں صبح سویرے دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں چند روز کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ برف باری کا آغاز ہوگیا ہے، دیامر کے بالائی علاقوں بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ پروقفےوقفے سے برف باری ہورہی ہے۔

ہنزہ کے پہاڑوں پر بھی برف باری جارہ ے اس کے علاوہ ضلع استور، روندو اور گلتری کے بالائی علاقوں میں بھی ہونے والی برف باری کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔

خیبرپختونخوا میں اپر دیر،لوئر دیر، سوات اور بنوں سمیت مختلف مقامات پر موسم ابرآلود اور شدید سردی ہے،بالائی مقامات پر لوگوں نےانگیھٹیوں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔

بلوچستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے،جبکہ پنجاب میں مری سمیت مختلف شہروں میں موسم سرد اور مختلف مقامات پر ابرآلود ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پربارش کا امکان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری