ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرعمران خان کا شدید ردعمل


ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرعمران خان کا شدید ردعمل

وزیراعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے امریکی صدر کو مشورہ دے دیا ہے کہ وہ پاکستان کوقربانی کا بکرا بنانے کے بجائے افغانستان میں اپنی ناکامیوں پرغورکرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر کے پاکستان کے حوالے سے سامنے آنے والے بیان پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا،لیکن اس کے باوجود ہم نے دہشت گردی کےخلاف امریکا کی جنگ میں ساتھ دیا۔

اجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کوقربانی کا بکرا بنانے کے بجائے افغانستان میں اپنی ناکامیوں پرغورکرے کہ کیوں ایک لاکھ 40 ہزار، نیٹو، ڈھائی لاکھ افغان فوج کے باوجود امریکا جنگ نہ جیتا، ایک ٹریلین ڈالرزخرچ کرنے کے باوجود طالبان آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی جنگ کاحصہ بنا اور اس جنگ نےعام پاکستانیوں کی زندگیوں میں تباہ کن اثرات مرتب کیے پاکستان نے پھربھی امریکا کو مفت زمینی اورفضائی سہولت مہیا کی، کیا مسٹرٹرمپ کوئی ایسےاتحادی کا نام بتاسکتے ہیں جس نے یہ قربانیاں دی ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو123 ارب ڈالرزسےزائد کا نقصان ہواجبکہ امریکا نے صرف 20 ارب ڈالرزامداد دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھاکہ پاکستان نے امریکا کےلئے کچھ نہیں کیا اس لئے امداد بند کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری