عاشقان رسول ص کے جلوسوں پر دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ، موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ


عاشقان رسول ص کے جلوسوں پر دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ، موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں کے تحفظ کےلئے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی ہے۔
سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق سے سفارش کردی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے کے 15 اضلاع میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاہم کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ سمیت دیگر اضلاع کے مخصوص مقامات پر سروس بند کی جائے گی۔
کراچی میں صدر، کورنگی، ملیر اور نیو کراچی میں موبائل سروس بند ہوگی جب کہ دیگر علاقوں میں موبائل سروس معمول کے تحت بحال رہے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری