کابل: جشن میلاد النبی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60ہوگئی + ویڈیو


کابل: جشن میلاد النبی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60ہوگئی + ویڈیو

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن عید میلاد النبی کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 83 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 'دھماکے میں اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 60تک پہنچ گئی ہے اور 83 افراد زخمی ہیں۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شادی ہال میں علما کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران دھماکا ہو گیا۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 60 اور 80 سے زائد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تقریب کی میزبانی کرنے والے اُرانوس شادی ہال کے ایک منیجر نے بتایا کہ تقریب کے عین وسط میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 

 

پاکستان کی مذمت

پاکستان کی جانب سے کابل کے جشن میلاد النبی ص میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا ہے کہ افغان بھائی خطے میں لائی گئی جنگ کی قیمت ابھی تک چُکا رہے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری