حکومت سندھ نے سرکاری سطح پرنئی بھرتیوں کی منظوری دیدی


حکومت سندھ نے سرکاری سطح پرنئی بھرتیوں کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی، پہلے مرحلے میں محکمہ صحت اور دوسرے میں محکمہ تعلیم میں بھرتیاں ہوں گی ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ نے جنوری 2019ءتک بھرتیوں کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری بھرتیاں مرحلہ وار ہوں گی۔

محکمہ صحت میں پہلے مرحلے میں ایک سے سولہ گریڈتک بھرتیاں ٹیسٹ اور واک ان انٹرویو ز کی بنیاد پر جبکہ گریڈ سترہ کے ڈاکٹروں کی کنٹریکٹ پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی ۔

رپورٹ کے مطابق ایک سے 16گریڈ تک بھرتیاں مقامی سطح پر کی جائیں گی اور اختیارات ضلعی صحت افسر کے سپرد کردی گئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری