سعودی عرب نے ثابت کردیا امریکی صدرخریدا جاسکتا ہے، رکن کانگریس


سعودی عرب نے ثابت کردیا امریکی صدرخریدا جاسکتا ہے، رکن کانگریس

خاشقجی کے وحشیانہ قتل میں بن سلمان کے کردار کے متعلق امریکی صدر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے رکن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ثابت کردیا ہے کہ امریکی صدرخریدا جاسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی کانگریس کے مسلمان رکن ایلھام عمر نے خاشقجی کے وحشیانہ قتل میں بن سلمان کے کردار کے متعلق امریکی صدر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ثابت کردیا ہے کہ امریکی صدرخریدا جاسکتا ہے۔

خیال رہے صدر ٹرمپ نے صحافی کے قتل کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کی تجارت جاری رکھے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی حمایت میں بیان دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ایران کی انتہا پسند سرگرمیوں کے باعث خطے کو خطرات لاحق ہیں جس کا مقابلہ سعودیہ کے ساتھ ملکر کریں گے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی ملوث ہوئے تو بھی وہ اتحادی ملک سعودی عرب کا ساتھ دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ایران پوری طاقت کے ساتھ کھلے عام ’مرگ بر امریکا اور مرگ بر اسرائیل‘ کے شعار بلند کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں کئی امریکی شہری اور دیگر بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے بعد سعودی عرب تیل پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور سعودیہ نے تیل کی قیمت بھی مناسب رکھی ہوئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری